بین الاقوامی: آئندہ تعلیمی سال میں جرمنی کے ۱۳۰ اسکولوں میں فقہ اسلامی کی تعلیم دی جائے گی۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ۲۰۱۲ء، ۲۰۱۳ کے تعلیمی سال میں جرمنی کے ۱۳۰ اسکولوں میں مسلمانوں کو فقہ اسلامی کی تعلیم دی جائے گی۔
جرمنی کے وزیر تعلیم نے کہا یہ اقدام مسلمانوں کی سہولت کے لئے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ مسلمانوں کے شدید اصرار کے بعد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جرمنی کی ۸۴ ملین آبادی میں مسلمانوں کی تعداد تقریباً ۴ ملین اور عیسائیوں کے بعد جرمنی میں مسلمانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
source : http://www.shabestan.net