اردو
Tuesday 7th of May 2024
0
نفر 0

حدیث سفینہ میں اہل بیت سے مراد کون لوگ ہیں؟

حدیث سفینہ میں اہل بیت سے مراد پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و الہ) کے معصوم اہل بیت ہیں، اور اس بات کو مختلف طریقوں سے ثابت کیا جاسکتا ہے:

۱۔  حکم و موضوع میں تناسب کی وجہ سے کشف ہوتا ہے کہ حدیث سفینہ میں اہل بیت سے مراد معصوم ہیں، کیونکہ اس حدیث شریف میں اہل بیت سے تمسک و اقتداء کرنے کو ضلالت سے نجات ، حق و حقیت تک پہنچنے کا راستہ اور بہشتی ہونے کی پہچان بتایا گیا ہے اور یہ بات صرف معصومین علیہم السلام کی اقتداء کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔

دوسرے لفظوں میں یہ کہاجائے کہ اس حدیث میں اہل بیت کی مطلق اطاعت کرنے کا حکم ہوا ہے لہذا اس سے مراد معصوم اہل بیت ہیں۔

۲۔  دوسری روایات کی طرف مراجعہ کرکے تلاش کرسکتے ہیں کہ اس روایت میں اہل بیت سے مرادکون ہیںکیونکہ آیہ تطہیر کے ذیل میں اصحاب کساء جو کہ پنجتن ہیں ان کو اہل بیت کے عنوان سے پہچنوایا گیا ہے (۱) ۔ اور پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و الہ) نے نصاری کے ساتھ مباہلہ کے روز امام علی (علیہ السلام )، حضرت زہرا،امام حسن اور امام حسین (علیہم السلام ) کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: ” ھوٴلاء اھلی“ یہ میرے اہل بیت ہیں(۲) ۔

___________________

۱۔  تفسیر طبری، ج۲۰، ص ۲۶۳(آیة تطہیرکے ذیل میں) ۔

۲۔  علی اصغر رضوانی، امام شناسی و پاسخ بہ شبھات (۲)، ص ۴۱۰۔


source : http://www.amiralmomenin.org/urdu/squestions/?qid=2907&gro=3382&sw=
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کیا شیعوں کے درمیان اس قرآن عظیم کے علاوہ جس کا ...
شیطان، هماری فکر و اندیشه میں کیسے نفوذ کر کے ...
کیا مساجد کے لوڈ اسپیکروں سے اذان و دعاوں کا نشر ...
منکرین مہدی (عج) کی ضعیف دلیلیں
نماز کے تشہد میں کیوں علی ولی اللہ پڑھنے سے نماز ...
گانا گانا اور سننا حرام کیوں ہے؟
شیعہ نماز میں کیوں سجدہ گاہ پر سجدہ کرتے ہیں؟
مرد افضل ہے یا عورت؟
کیا شفاعت طلب کرنا توحید کے اصولوں سے ہماہنگ نہيں ...
کیا نماز کے بجائے علی علی کا ورد کیا جا سکتا ہے؟

 
user comment