اخوان اقدم ؛
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : قرآنی ثقافتی ادارے كے نائب مسئوول نے قرآنی محفلوں كی مشكلات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : آج مذہبی انجمنوں اور ماتمی سنگتوں كے پروگراموں میں قرآن كريم كا خلا انتہائی كربناك ہے حالانكہ چاہئیے تو یہ تھا كہ ذاكرين اور شعرا حضرات قرآن كريم كے ساتھ زيادہ مانوس ہوں اور اس اصلی ترين منبع و مآخذ پر خصوصی توجہ دیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآنی ثقافتی ادارے كے نائب مسئوول حسين اخوان اقدم نے ايكنا كے دفتر میں منعقد ہونے والی "نوجوانوں اور جوانوں كو مساجد میں قرآنی محفلوں كی طرف جذب كرنے كے طريقے " كے عنوان سے ہونے والی خصوصی نشست میں مساجد كے قرآنی محفلوں كے ساتھ ارتباط كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : مساجد میں ہونے والی سرگرميوں میں سے ايك اہم ترين سرگرمی قرآنی ثقافت كو رواج دينا ہے ۔
source : http://www.iqna.ir/