بين الاقوامی گروپ : سوڈان كی حكومت نے اپنی نئی پاليسيوں كا اعلان كرتے ہوئے كہا : شمالی سوڈان میں حكومت كی بنياد قرآن كريم اور سنت نبوی پر ركھی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار روزنامہ دار الحياۃ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سوڈان كے وزير اطلاعات و نشريات "كمال عبيد" نے ۵ جولائی بروز منگل كو پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے سوڈان كی شمالی اور جنوبی دو حصوں میں تقسيم كے بعد حكومت كی جديد پاليسيوں كے بارے كہا : سوڈان كی تقسيم كے بعد شمالی سوڈان میں حكومت كی بنياد قرآن اور سنت نبوی پر ہو گی ۔
كمال عبيد نے مزيد كہا : شمالی سوڈان تمام سوڈانی شہريوں كا ملك ہے اور اس میں مساوات ، عدالت اور قانون كے احترم كا مكمل خيال ركھا جائے گا ۔
source : http://www.iqna.ir/