رسا نیوزایجنسی – فرانس میں مسجد کی تعمیر کیلئے ابھی تک مسلمانوں کو اجازت نہی دی گئی ۔
رسا نیوزایجنسی کی اسلام ٹو ڈے سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، ماہ مبارک کے نزدیک ہونے کو لیکر فرانس کے مسلمان اس ماہ کا استقبال کرنے کیلئے امادہ ہورہے ہیں مگرنمازوں کے اقامہ کرنے اور دینی پرگروام کے منعقد کرنے کے لئے جگہوں کی کمی سے پریشان ہیں ۔
فرانس کے مسلمان جگہ کی کمی کے سبب نمازجمعہ سڑکوں پرادا کرنے پر مجبور ہیں ، فرانس کے مسلمان نماز جمعہ کی ادائیگی میں فقط مسجدوں کی کمی سے ہی روبرو نہی ہیں بلکہ بسا اوقات مسجدیں پولیس اور انتظامیہ کے ہاتھوں بند کردی جاتی ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ ائمہ مساجد اورمسلمانوں نے ابھی تک مسجدوں کی تعمیرکے حوالے سے متعدد درخواستیں دی ہیں مگرہر بار کسی کسی نہ وجہ سے ان درخواستوں کو رد کردیا گیا ، اس سلسلے میں کئی بار پیرس کے مئیر کے ساتھ مٹینگ بھی رکھی گئی اور انہوں نے اس سلسلے میں مدد کا وعدہ بھی کیا مگر کما فی السابق اس پر عمل نہی کیا گیا ۔
ماہ مبارک رمضان میں نمازگزاروں کی تعداد بڑھ جاتی ہے مگرمقامی ذمہ دار افراد عبادت گاہ کی تعمیرمیں کسی قسم کی مدد کرنے کو تیار نہی ہیں ۔
واضح رہے کہ فرانس میں 50 لاکھ مسلمان رہتے ہیں اورپورے فرانس میں فقط 90 مسجدیں اور1800 مکان نماز گزاروں کے لئے ہیں نمازگزاروں کی مشکلات کے خاتمہ کے لئے ان مکانات کو دوبرابر ہونا لازمی ہے ، گذشتہ برسوں میں فرانس نے مسلم خواتین کے پردے پر پابندی ان پر جرمانہ اور مسلمانوں پہ کنٹرول اپنے وظائف میں شامل کیا ہے ۔
source : http://rasanews.ir