اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

حضرت امام مہدی (عج)کے اخلاق اور اوصاف کیا ہے ، اور غیبت کے زمانہ میں آپ کس طرح زندگی گزارتے ہیں؟

نمونۂ عمل قرار دیا ہے ،لہٰذا یہ ایک طبیعی بات ہے کہ ایک ایسے پیغمبر کا جانشین بھی مجسم اخلاق ہی ہوں گے ۔

جہاں تک حضرت کے اوصاف اور خصوصیات کا تعلق ہے تو اس حوالے سے احادیث کی روشنی میں ان کی کچھ اہم خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

۱۔امام حسین علیہ السلام فرماتے ہیں"تعرفون المہدی بالسکینۃ و الوقار،ولمعرفۃ الحلال و الحرام ، و بجاجۃ النّاس الیہ و لا یحتاج الیٰ أحدٍ"

لوگ مہدی (عج)کو وقار اور نرم مزاجی ، حلال و حرام پر علم ، اور تمام لوگوں کا ان کی طرف احتیاج اور ان کا کسی کی طرف محتاج نہ ہونے کے ذریعہ ، پہچانتے ہیں ۔

۲۔امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا :"فواللہ مالباسہ الا الغیظ و لا طعامہ الّا الجشب"

خدا کی قسم مہدی (عج)کا لباس کھردرا اور کھانا سادہ ہوگا 

۳۔امام رضاعلیہ السلام فرماتے ہیں:"المہدی سمح باالمال ، شدید علی العمال، رحیم بالمساکین"

مہدی(عج) (آل محمد) سب سے زیادہ مال بخشنے والے ہیں ،اپنی حکومت کے عہدہ داروں پر سخت گیر، اور مسکینوں (اور غریبوں )پر بہت زیادہ دلسوز و مہربان ہیں۔

اور جہاں تک غیبت کے زمانے میں آپ کی طرز زندگی سے متلعق سوال ہے ، اس بارے میں ہمیں صحیح طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ غیبت کی زندگی گزار رہے ہیں ، البتہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ بھی ایک انسان ہونے کی حیثیت سے دوسرے انسانوں کی طرح عادی طور پر زندگی گزارتے ہیں ، احادیث بھی اسی بات کی تائید کرتی ہیں۔


source : http://urdu.mahdi313.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حدیث میں آیا ہے کہ دو افراد کے درمیان صلح کرانا، ...
کیا ابوبکر اور عمر کو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ...
گھریلو کتے پالنے کے بارے میں آیت اللہ العظمی ...
کیا قرضہ ادا کرنے کے لیے جمع کئے گئے پیسے پر خمس ...
حضرت زینب (س) نے کب وفات پائی اور کہاں دفن ہیں؟
کیا خداوندعالم کسی چیز میں حلول کرسکتا ہے؟
زکوٰۃ کن چیزوں پر واجب ہوتی ہے ؟
عرش و کرسی کیا ھے؟
صراط مستقیم کیا ہے ؟
خداوند متعال نے سب انسانوں کو مسلمان کیوں نھیں ...

 
user comment