اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

سوال کا متن: سلام عليکم. يا علي ع مدد. ....مولا علي عليہ السلام ٹوٹل کتنے بيوياں تھيں آور آن سب کے نام کيا تھي اور باپ اور حاندان کے نام بہت بہت ضروري ہے فسبوک پر منظرہ کيلئے برائے کرم

جواب: جو کچھ مشہور و معروف يہ ہے کہ : ۱۔ حضرت عليہ السلام کي پہلي زوجہ رسول خدا صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي دختر حضرت فاطمہ عليھا السلام ہيں کہ جن سے حسن ، حسين ، زينب کبرٰي ، زينب صغرٰي (ام کلثوم) اور محسن شہيد کے نام سے اولاد تھي ۔ جب تک ح
سوال کا متن:  سلام عليکم. يا علي ع مدد. ....مولا علي عليہ السلام ٹوٹل کتنے بيوياں تھيں آور آن سب کے نام کيا تھي اور باپ اور حاندان کے نام بہت بہت ضروري ہے فسبوک پر منظرہ کيلئے برائے کرم

جواب:

جو کچھ مشہور و معروف يہ ہے کہ :
۱۔ حضرت عليہ السلام کي پہلي زوجہ رسول خدا صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي دختر حضرت فاطمہ عليھا السلام ہيں کہ جن سے حسن ، حسين ، زينب کبرٰي ، زينب صغرٰي (ام کلثوم) اور محسن شہيد کے نام سے اولاد تھي ۔ جب تک حضرت فاطمہ عليھا السلام بقيد حيات تھيں ، امام علي عليہ السلام نے کسي دوسري خاتون کے ساتھ عقد نہيں کيا ۔
۲۔ حضرت فاطمہ عليھا السلام کي وفات کے بعد حضرت عليہ السلام نے اپني زوجہ کي وصيت کے مطابق امامہ (حضرت فاطمہ عليھا السلام کي بہن کي بيٹي) جو ابو العاص بن ربيع بن عبد العزي بن عبد شمس اور پيغمبر صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي دختر زينب کي بيٹي تھيں ۔
۳۔ حزام بن دارم کلابيہ کي بيٹي ام البنين تيسري خاتون تھيں کہ امام علي عليہ السلام نے جن کے ساتھ اپنے بھائي عقيل جو نسب شناس تھے ؛ کي تجويز پر عقد فرمايا اور ان سے عباس ، جعفر ، عبد اللہ اور عثمان کے نام سے چار بيٹے پيدا ہوئے کہ جو سب کے سب ميدان کربلا ميں امام حسين عليہ السلام کے ہمرکاب شہيد ہوئے ۔
۴۔ مسعود بن خالد نھشليۃ تميمہ دارميہ کي دختر ليلٰي کہ جن سے ابوبکر اور عبد اللہ کے نام سے دو بيٹے تھے کہ ايک نقل کے مطابق يہ دونوں بھي کربلا ميں شہيد ہوئے ۔
۵۔ اسماء بنت عميس : عالم اسلام کي نامي گرامي خاتون اور جعفر بن ابو طالب عليہ السلام کي زوجہ تھيں ، بعثت کے ابتدائي سالوں ميں ہي پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم پر ايمان لائيں اور جعفر کے ہمراہ حبشہ کي طرف ہجرت کي ۔ جعفر کي شہادت کے بعد حياتِ پيغمبر صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے زمانے ميں ابوبکر کي تزويج ميں آئيں اور ان سے محمد بن ابوبکر پيدا ہوئے ۔ ابوبکر کي موت کے بعد حضرت علي عليہ السلام نے ان سے عقد کيا اور ان سے يحيٰي نامي فرزند متولد ہوئے ۔
۶۔ امير المومنين عليہ السلام کي ايک اور زوجہ ام حبيب ربيعہ تغلبيہ کي بيٹي اور صہبا کے نام سے موسوم تھيں ۔ يہ خاتون "قبيلہ سبي" سے تھيں جس پر خالد بن وليد نے عين التمر ميں حملہ کر کے انہيں قيد کر ليا تھا ۔
۷۔ جعفر بن قيس بن مسلمہ حنفي کي دختر خولہ حنفيہ اور يا ايک دوسرے قول کي بنا پر اياس کي دختر خولہ بھي حضرت عليہ السلام کي زوجہ تھيں جن سے محمد بن حنفيہ پيدا ہوئے ۔
۸۔ اسي طرح امام علي عليہ السلام نے عروۃ بن مسعود ثقفي کي دختر ام سعد يا ام سعيد سے بھي نکاح فرمايا ۔
۹۔ اور ايک ديگر خاتون جنہيں حضرت عليہ السلام کي زوجہ کے عنوان سے تاريخ ميں ثبت کيا گيا ہے ، وہ "مخباۃ" امري القيس بن عدي کلبي کي بيٹي ہيں ۔
قابل ذکر ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا عليھا السلام کي رحلت کے بعد حضرت عليہ السلام کي زوجات چار تھيں : امامہ ، اسماء بنت عميس ، ليلي التميمي اور ام البنين ۔ حضرت عليہ السلام کي باقي ازواج ام ولد(حضرت عليہ السلام کي کنيزيں) تھيں جن کي حضرت عليہ السلام سے اولاد تھي لہٰذا وہ خريد و فروخت کے قابل نہيں تھيں ۔
اور امير المومنين عليہ السلام کي شہادت کے وقت آپ عليہ السلام کي چار ازواج ؛ امامہ ، ام البنين ، اسماء بنت عميس اور ليلٰي بنت مسعود زندہ تھيں ۔ (۱)

منابع اور مآخذ:

۱۔ حسن الامين ، دائرة المعارف الاسلامية الشيعة ، ج۱ ص ۹۵ و شيخ عباس قمي ، منتهي الآمال ج۱ ، ص ٢٢۰
----------------------------
www.abp-miftah.com
گروه پاسخ‌گويي سايت پرسش و پاسخ پورتال اهل‌بيت (عليهم‌السلام)

فراہم کردہ جوابات لازمی طور پر عالمی اہل بیت ^ اسمبلی کی رائے کی عکاسی نہیں کرتے۔


source : abp-miftah.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

علوم قرآن سے کیا مرادہے؟
بلی اگر کپڑوں سے لگ جائے تو کیا ان کپڑوں میں نماز ...
سوال کا متن: سلام عليکم. يا علي ع مدد. ....مولا علي ...
کیا بسم اللہ تمام سوروں کا جز ہے؟
کیا اسلامی ممالک کی بنکوں سے قرضہ لینا جائز ہے؟
حضرت زینب (س) نے کب وفات پائی اور کہاں دفن ہیں؟
خاتمیت انسانی تدریجی ترقی کے ساتھ کس طرح ہم آہنگ ...
دوسرے اديان کے پيروں کے ساتھ مسلمانوں کے صلح آميز ...
کائناتی تصور معصومین علیہم السلام کی نظر میں
فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کون ہیں؟

 
user comment