اردو
Saturday 23rd of November 2024
0
نفر 0

حضرت مہدی علیہ السلام کے جسمی اور روحی اوصاف کیا ہیں؟

۱۔ روایات سے استفادہ ہوتا ہے کہ حضرت مہدی علیہ السلام ایک چالیس سالہ شخص کی شکل میں ظہور کریں گے ، آپ گندمگون چہرہ ، روشن پیشانی ، بڑی اور سیاہ آنکھوں کے مالک ، دانتوں کے درمیان فاصلہ رکھتے ہوں گے ، دائیں رخسار پر ایک سیاہ تل اور آپ ایک متوسط قامت شخصیت کے مالک ہوں گے ۔

۲۔آپ کی روحانی خصوصیات میں سے کچھ حدیثوں میں ذکر ہویی ہیں کہ :آپ اہل عبادت ، شب زندہ دار، پرہیزگار، زاہد ، سادہ زیست ، نیک عمل انجام دینے والا اور عدل و انصاف اور صبر و استقامت کے حامل ہوں گے ، آپ علم و دانش کا سرچشمہ اور برکتوں کے مالک ہوں گے آپ خدا کی کی راہ میں قیام اور جہاد کرنے والوں میں سے ہوں گے ، دنیا کی قیادت آپ کی ہاتھوں میں ہو گی اور دنیا کا سب سے بڑا الٰہی انقلاب آپ کے توسط آئے گا ، آپ انسانیت اور بشریت کے آخری منجی ہوں گے اور آپ کے توسط سے بشریت کو ظلم و ستم، بے عدالتی اور نا انصافی سے نجات ملے گی ۔

آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ کی نسل اور فاطمہ زہرا اور علی بن ابی طالب علیہما السلام کی اولاد میں سے ہوں گے اور امام حسین علیہ السلام کے نویں فرزند ہیں اور ظہور کے وقت خانۂ کعبہ سے ٹیک لگاکر ظہور اور قیام کا اعلان کریں گے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ کا پرچم کو اٹھائے ہوئے قیام کرتے ہوئے دین اسلام اور خدا کی دین کو زندہ اور اس کے احکام کو پوری دنیا میں پھر سے جاری کریں گے اور اس طرح دنیا کو عدل و انصاف سے اسی طرح بھردے گا جس طرح وہ ظلم و نا انصافی سے بھر چکی ہوگی ۔(منتخب الاثر، فصل دوم، ص۲۳۹، سے ۲۸۳)


source : http://urdu.mahdi313.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کیا اسلام سے پہلے لفظ " اللہ" کا استعمال ہوتا ...
افسانه غرانیق کیا هے؟
کیا شب قدر اختیار کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے؟
جناب قمر بنی ہاشم کے لیے بجائے ولادت کے طلوع کا ...
آدم عليہ السلام كونسى جنت ميں تھے
توحید ذات، توحید صفات، توحید افعال اور توحید ...
انسان کو پیش آنے والی پریشانیوں اور مصیبتوں کا ...
گھر کو کیسے جنت بنائیں؟ دوسرا حصہ
علوم قرآن سے کیا مرادہے؟
بلی اگر کپڑوں سے لگ جائے تو کیا ان کپڑوں میں نماز ...

 
user comment