سماجی: مغربی آذربائیجان کے ادارہ ثقافت کے سرپرست نے کہا 7 اکتوبر 2011 کو شہر ارومیہ میں کتابوں کی 9 ویں نمائش کا افتتاخ ہوگا.
صوبہ آذربائیجان کے ادارہ ثقافت کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین محمد باقر کریمی نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہر ارومیہ میں کتابوں کی 9 ویں نمائش 7 اکتوبر 2011 تک جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا اس نمائش میں 30 ہزار عناوین پر مشتمل کتابیں رکھی جائیں گی. حجت الاسلام کریمی نے کہا اس نمائش میں 400 پبلشرز شرکت کر رہے ہیں جن میں سے 20 پبلشرز اس صوبے سے اور بقیہ ملک کے دیگر صوبوں سے ہیں۔
انہوں نے کہا اس نمائش میں رجوع کرنے والوں کی سہولت کے لیے مختلف علاقوں سے بس سروس کا انتظام بھی کیا گیا ہے.
یاد رہے گزشتہ سال صوبہ مغربی آذربائیجان میں کتابوں کی 30 نمائشیں منعقد ہوئی تھیں۔
source : http://www.shabestan.ne