بین الاقوامی: فرانس میں قوت سماعت سے محروم مسلمانوں کو اشاروں کے ذریعے دینی تعلیم دی جائے گی۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں ایک اسلامی مرکز نے بہرے افراد کے لئے اشاروں کی زبان میں دینی تعلیم کا اہتمام کیا ہے اس مرکز میں بہرے افراد کو ہفتے میں ایک دن دینی تعلیم دی جاتی ہے واضح رہے کہ فرانس میں ایک سروے رپورٹ کے مطابق انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ملک میں بہرے افراد کی تعداد پچاس لاکھ ہے۔
یاد رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ۲۰۰۴ء میں یہ اسلامی سینٹر قائم کیا گیا تھا۔
source : http://www.shabestan.net