اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

ایران کے صوبے مشرقی آذربایجان کے مساجد سینٹرزکے قرآنی فیسٹیول کا انعقاد

قرآنی: صوبہ مشرقی آذربایجان کے مساجد سینٹرزکی نگران کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ عشرہ کرامت کی مناسبت سے اس صوبے کے مساجد سینٹرزکا قرآنی فیسٹیول منعقد ہورہا ہے۔

صوبہ مشرقی آذربایجان کے مساجد سینٹرز کی نگران کونسل کے سیکرٹری علی دانندہ نے تبریزمیں شبستان کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران اس صوبے کے مساجد سینٹرزکے قرآنی فیسٹیول کے انعقاد کی خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیسٹیول عشرہ کرامت کی مناسبت سے سات شعبوں میں منعقد ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس فیسٹیول میں قرائت، حفظ، اذان، ترتیل، تفسیر، مفاہیم قرآن ونہج البلاغہ اور نمازکے اذکار کی قرائت کے مضامین میں مقابلے منعقد ہوں گے۔

دانندہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال چھٹا فیسٹیول منعقد ہوا تھا جس میں ۱۳۰ افراد نے شرکت کی تھی اور ہماری یہ کوشش ہے کہ ہرسال اس فیسٹیول کی کیفیت کو بہتر سے بہتر بنایا جائے تاکہ یہ قرآنی ثقافت کی ترویج اور قرآنی امورکے ماہرین کے تعارف کا سنہری موقع بنے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس مرحلے کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے افراد کی قدردانی کے ساتھ ساتھ انہیں ملکی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں شرکت کے لیے بھیجا جائے گا جوکہ زنجان میں منعقد ہوں گے۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...

 
user comment