بین الاقوامی: سینگال میں اسلامک بینکنگ اور دوسرے اسلامی مالیاتی معاملات کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اس لئے حکام اسلامی مالیاتی سسٹم کو لاگو کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق سینگال میں اسلامک بینکنگ اور اسلامی مالیاتی سسٹم کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ سالوں کی نسبت اس سال اس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔
ماہرین اقتصاد اور سیاستدانوں کا خیال ہے کہ اسلامی مالیاتی نظام سینگال کی معاشی صورتحال کو سنبھال سکتی ہے اور ملک کی کچھ معاشی مشکلات ختم ہوسکتی ہیں ۔
ملک میں اسلامی بینکوں کا افتتاح اور اسلامی معاملات کا استعمال ایک اچھا تجربہ ہے۔ الوسط کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی ماہر "منصر انجائے" کا کہنا ہے کہ اسلامی سرمایہ کاری نظام ملک کی معاشی مشکلات کے حل کی راہ ہموار کرے گا اس نظام سے بے کاری، فقر، گھر اور زراعت کی مشکل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
انجائے کا کہنا تھا کہ اگر سینگال اسلامی سرمایہ کاری نظام کو رائج کریں تو مغربی افریقہ کی اکنامک اور مانیٹری یونین کا پہلا ملک ہوگا جو اس سسٹم کو لاگو کرے گا۔
source : http://www.shabestan.net