آپ کا اسم مبارک فاطمہ اور القاب معصومہ ، ستی (۱) ، اور فاطمہ کبریٰ ہیں ۔ آپ کے والد ماجد ساتویں امام باب الحوائج حضرت موسیٰ بن جعفر علیہما السلام اور مادر گرامی نجمہ خاتون ہیں کہ جو امام رضا علیہ السلام کی بھی والدہ ماجدہ ہیں ۔ (۲)
ولادت تا ہجرت
آپ نے پہلی ذی القعدہ ۱۷۳ ء ھ میں مدینہ منورہ کی سرزمین پر اس جہان میں قدم رنجہ فرمایا اور ۲۸ سال کی مختصر سی زندگی میں دس ۱۰ (۳)یا بارہ۱۲ (۴) ربیع الثانی ۲۰۱ ھ میں شہر قم میں اس دار فانی کو وداع کردیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱۔سیدہ اور سردار کے معنی میں استعمال ہوتا ہے ۔
۲۔ دلائل الامامہ ص/ ۳۰۹ ۔
۳۔ وسیلہ المعصومہ بنقل نزھۃ الابرار ۔
۴۔ مستدرک سفینۃ البحار ج/ ۸ ص/ ۲۵۷ ۔
source : http://ahlulbaytportal.ir