بين الاقوامی گروپ : نائجيريا كےعلاقے "لوگس" كے عوام اور بار يونين كے مسلمان وكلاء نے حكومت كی جانب سے سكولوں میں حجاب پر پابندی عائد كرنے كے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ Muslimvillage ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس حكومتی منصوبے كے مطابق سكولوں كے اندر طالبات حجاب كرنے كا حق نہیں ركھتیں اور مدرسے میں داخل ہوتے ہی اپنے حجاب كو اتار دينے كی پابند ہوں گی ۔حكومت كے اس اقدام پر مسلمان خاندانوں نے شديد غم و غصے كا اظہار كيا ہے
نائيجيريا مسلمان وكلاء بار يونين كے ركن "آڈسينا ايشك" نے كہا ہے كہ ہمارے عقيدے كے مطابق جس ملك میں مسلمان اكثريت میں ہوں وہاں مسلمان خواتين كو حجاب كرنے كا پورا حق حاصل ہے اور یہ حكومتی اقدام نائيجرين مسلمانوں كی واضح خلاف ورزی شمار ہوتا ہے ۔
source : http://www.iqna.ir