اردو
Thursday 18th of July 2024
0
نفر 0

بیس جمادی الثانی کو پیغمبر اسلام [ص] کے گھر میں کوثر کا نزول

20 جمادی الثانی کو ہجرت سے 8 سال قبل 5 بعثت میں رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دختر گرامی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت ہوئی ۔ آپ (ع) کو آغاز بچپن سے ہی اعلی الہی معارف سے آگاہی حاصل تھی اور رسول اکرم (ص) اور حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا جیسے والدین کے سائے میں پرورش پائی ۔ خاندان وحی میں پرورش کی وجہ سے حضرت فاطمۂ زہرا سلام اللہ علیہا کمال و معنویت کی بلند ترین منزل تک پہنچیں ۔ آپ نے حضرت علی (ع) کے ساتھ جو خود حق و انصاف اور تقوی کے مظہر تھے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد بھی ایک  بیوی ، ماں اور ایک ذمہ دار انسان کا گراں قدر کردار ادا کیا ۔ آپ نے حضرت علی (ع) کے گھر میں ایثار و سخاوت ، صبر و تحمل ، قناعت ، عبادت الہی اور ضرورت مندوں کی مدد جیسی صفات کو بہترین انداز میں اجاگر کیا امام حسن (ع) امام حسین (ع) اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا جیسی عظیم تاریخ ساز شخصیات نے آپ کی ہی آغو‌ش میں پرورش پائی ۔ آپ (س) سماجی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ حق کا دفاع بھی کرتی رہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے آج کے دن کو ایران میں خواتین اور ماؤں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہ


source : http://www.ahl-ul-bait.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عصمت امام کا اثبات
حسین شناسی یعنی حق پرستی
عفو اہلبیت (ع(
فدک ، ذوالفقار فاطمہ (سلام اللہ علیہا)
ولایت علی ع قرآن کریم میں
قاتلان حسین(ع) کا مذہب
''عاشورا ''وجود میں آنے کے اسباب
فاطمہ علیھا السلام ،عالم ہستي کا درخشاں ستارہ
عزم راسخ اور سعی مستقل
نبی (ص) کی ذات محور اتحاد

 
user comment