اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

فن لینڈ میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی

بین الاقوامی: فن لینڈ کے شہر"لاھتی" میں ایک آرٹ ورکشاپ کہ جو پہلے کلیسا کے عنوا ن سے استعمال ہوتی تھی ،کومسجد میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کے شہرلاھتی میں ایک آرٹ ورکشاپ کہ جو پہلے ایک کلیسا کے عنوان سے استعمال ہوتی تھی، کومسجد میں تبدیل کردیا گیا ہے۔اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں فن لینڈ کے شہرلاھتی کے مئیر"یرکی ملیویران" نے شرکت کی ہے۔

اسلامی بیداری سینٹرکہ جس کی سرگرمیوں کا اصلی مرکز لاھتی شہر میں واقع ہے، نے اس بلڈنگ کہ جو۱۹۲۰ سے ۱۹۷۰ء تک کلیسا کے عنوان سے استعما ل ہوتی تھی۔ کو خریدا ہے۔

یہ بلڈنگ ایک عرصہ تک ایک آرٹ ورکشاپ کے طور پراستعمال ہوتی رہی لیکن اسلامی بیداری کے مرکز نے اسے مسجد اور ایک اسلامی ثقافتی سینٹرمیں تبدیل کردیا ہے۔

اسلامی بیداری سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس مسجد اور سینٹرکا افتتاح،ہماری دینی اقداراور ان کے تسلسل میں ایک قدم شمارہوتا ہے اورآئندہ چند دنوں میں اس مسجد کے حوالے سے ایک کانفرنس منعقد ہوگی جس میں نامہ نگاروں اور صحافیوں اورہم وطنوں کے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔

لاھتی شہرکے مئیر"یرکی ملیویران" نے اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں کہا ہے کہ فن لینڈ میں مسلمانوں کی تعداد ۵۰ ہزار افراد ہے اور یہاں پرمختلف ممالک کے مسلمان آباد ہیں اور انیسویں صدی کے اوائل میں تاتاری مسلمانوں کے توسط سے اس ملک میں دین اسلام کی آمد ہوئی تھی۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...

 
user comment