بین الاقوامی: ترکی کے شہر استبول میں ماہ مبارک رمضان میں اسلامی فیس بک کا افتتاح ہو رہا ہے جس کا مقصد حرام امور کی ترویج کو روکنا اور جائز مطالب کو پیش کرنا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق"سلام جہان" نامی سائٹ ماہ مبارک رمضان میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر رہی ہے اور یہ اقدام،عالم اسلام میں فیس بک سماجی چینل کے ساتھ ایک مقابلہ شمارہوتا ہے۔
"سلام جہان" نامی سماجی چینل کا مرکز ترکی کے شہر استنبول میں واقع ہوگا اور یہ سائٹ،عالم اسلام اور عالمی برادری کے درمیان روابط ایجاد کرنے کا ایک پل شما ر ہوگا۔
"سلام جہان" نامی سائٹ کے افتتاح کا مقصد یورپ کے سماجی چینلزپرپیش ہونے والے حرام مطالب کے سامنے بند باندھنا ہے اور آئندہ پانچ سالوں کے دوران پانچ کروڑ صارفین کوممبربنانا ہے۔
"سلام جہان"کی اداری کونسل کے سربراہ"عبدالواحد نیازوف" نے کہا ہے کہ دنیا کے مسلمانوں کو ایک ایسےسماجی چینل کی ضرورت ہے کہ جوان کی ضرورتوں کو پورا کرے اسی بنا پر آئندہ ایک دینی سماجی سائٹ کی ضرورت ہے۔ نیازوف نے مزید کہا ہے کہ اس سماجی چینل سے غیرمسلم بھی استفادہ کرسکتے ہیں لیکن انہیں اس چینل کے بنیادی اورخاص اصولوں کا احترام کرنا چاہیے۔
الاکولہ کی رپورٹ کے مطابق ترک اور روس کے سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے اس سائٹ کو اسلامی فیس بک میں تبدیل کرنے اوراس کی توسیع کے لیے دسیوں کروڑ ڈالرخرچ کیے ہیں۔
source : http://shabestan.net