اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

شیعہ حضرات، سیدّ الشہداء کی مٹی پر سجدہ کرنے کو مستحب کیوں سمجھتے ہیں ؟

سیدّ الشہداء کی تربت پر سجدہ کرنے کو مستحب سمجھنے کا راز یہ ہے کہ ان کا مقصد وہدف بہت ہی بلند و بالا ہے اوروہ یہ ہے کہ نماز پڑھنے والا جب اپنی پیشانی کو خاک کربلا پر رکھتا ہے تو اس کے ذریعہ اس امام کی یاد تازہ ہوجاتی ہے جس نے اپنی، اپنے اہل بیت اوراپنے اصحاب باوفاء کی جانوں کو ظلم وفساد برپا کرنے والوں کے مقابلہ میں اللہ کی راہ میں قربان کردیں کیونکہ نماز کا سب سے بڑا رکن سجدہ ہے اور احادیث کے مطابق سجدہ ہی کے ذریعہ انسان خدا سے قریب ہوتا ہے لہذا مناسب اور بہتر یہ ہے کہ اس خاک پاک پر سجدہ کیا جائے جس پر ان شہیدوں کا خون ہے جنھوں نے اللہ کی راہ میں جھاد کرکے اپنی جانوں کو قربان کردیا اور ان کی روحیں مقام اعلی ٰ علین پر موجود ہیں ، تاکہ زیادہ سے زیادہ خشوع وخضوع حاصل ہوسکے اور یہی تواضع وانکساری اس کی رفعت کو بڑھا سکتی ہے اور یہ دھوکا دینے والی خوبصورت دنیا اس کے دل سے باہر نکل جائے ۔شاید اس حدیث کا مطلب بھی یہی ہو جوبیان کرتی ہے کہ سیدّ الشہداء کی خاک پاک پر سجدہ کرنے سے ساتوں پردے ہٹ جاتے ہیں (۱) ۔ لہذا سجدہ ایک ایسا راز ہے جو خاک سے بننے والے اس انسان کو افلاک کی بلندیوں کا عروج بخش دیتا ہے ۔

علامہ امینی کہتے ہیں : ہم تربت کربلا کے پر سجدہ کرنے کے لئے ایک چمکدار حصہ کا انتخاب کرتے ہیں اُسی طرح سے جیسے مسرق بن اجدع مدینہ کی خاک کو سفر کے وقت اپنے ساتھ رکھتے تھے اور اس پر سجدہ کرتے تھے ، جبکہ وہ خلفاء راشدہ کے شاگرد، مدینہ کے فقیہ اور سنت کے معلم تھے ، نعوذ باللہ وہ اہل بدعت سے نہیں تھے ۔

پس اس کام میں کوئی حرج نہیں ہے اور نہ ہی کوئی فکر کی بات ہے ،اور قرآن کریم ،سنتّ رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے خلاف بھی نہیں ہے اور نہ ہی اس کے انجام دینے سے انسان عقل ومنطق سے خارج ہو سکتا ہے ، بلکہ شیعہ حضرات توکربلا کی خاک کو سجدہ گاہ کا عنوان دیتے ہیں کیونکہ یہ نہ ہی کوئی واجب شرعی ہے اور نہ ہی لوازم مذاہب میں سے ہے ، کیونکہ شیعہ لوگ روز اوّل ہی سے خاک کربلا پر سجدہ کرتے ہیں اور اس کے علاوہ دیگر زمین پر سجدہ کرنے میں کسی فرق کے قائل نہیں ہیں، برخلاف ان لوگوں کہ جو شیعوں کے نظریات سے ناواقف ہیں اور ایسی فکر رکھتے ہیں۔ یہ ایسا کام ہے جس کو استحسان عقلی میں شمار کرتے ہیںاور سجدہ کے لیے ایسی چیز کا انتخاب کرتے ہیں جو عقل ومنطق کے اعتبار سے اولویت رکھتی ہے ۔اور اس مذہب کے بعض لوگ اپنے ساتھ خاک کربلا کے علاوہ دوسری چیز یں بھی رکھتے ہیں جیسے پاک چٹائی جس کے متعلق ان کو یقین ہے کہ یہ پاک ہے یا بُنی ہوئی دری وغیرہ اس پر نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں (۲) ۔ (۳) ۔

۱۔ الارض والتربة الحسنیہ : ص ۲۴۔

۲۔ سیرتنا وسنتنا : ص ۱۶۶، ۱۶۷، چاپ نجف ۔

۳۔ سیمای عقاید شیعہ ، ص ۴۳۴۔


source : http://www.shiaarticles.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

توحید ذات، توحید صفات، توحید افعال اور توحید ...
انسان کو پیش آنے والی پریشانیوں اور مصیبتوں کا ...
گھر کو کیسے جنت بنائیں؟ دوسرا حصہ
علوم قرآن سے کیا مرادہے؟
بلی اگر کپڑوں سے لگ جائے تو کیا ان کپڑوں میں نماز ...
سوال کا متن: سلام عليکم. يا علي ع مدد. ....مولا علي ...
کیا بسم اللہ تمام سوروں کا جز ہے؟
کیا اسلامی ممالک کی بنکوں سے قرضہ لینا جائز ہے؟
حضرت زینب (س) نے کب وفات پائی اور کہاں دفن ہیں؟
خاتمیت انسانی تدریجی ترقی کے ساتھ کس طرح ہم آہنگ ...

 
user comment