فكر و نظر گروپ: حضرت فاطمہ زہرا(س) كی سيرت اور اخلاقی فضائل كے عنوان سے ، تنظيم "دانا خاتون" كے زير اہتمام استنبول شہر میں اہل بيت ہال میں منعقد ہوا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار وہاں كے مذہبی ماہرين اور عوام كی موجودگی میں منعقد ہوا۔
اس سيمينار كے آغاز میں تنظيم "دانا خاتون" كی سربراہ "فاطمہ اونورشان" نے خطاب كيا اور كہا اس قسم كی تقريبات كا انعقاد اسلام كی گراں قدر شخصيت كے بلند مقام كی علامت ہے، كہ جو تمام مسلمانوں كے قلوب میں ہے
دانا خاتون كی سربراہ نے صديقہ كبری (س) كا نام تمام ادوار میں زندہ رہنے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا حضرت فاطمہ (س) تمام عالم كی خواتين كيلئے نمونہ بن سكتی ہیں اور ہمیں چاہئے كہ ہم ان كی شخصيت اور اسلام كے فروغ دينے كے پہلووں كا مطالعہ كریں اور دوسروں كو بھی منتقل كریں۔
اس سيمينار میں مريم گنولتاش نے حضرت زہراء(س) كے بارے مختلف احاديث كے ضمن میں ان كو تمام خواتين كيلئے نمونہ قرار ديا اور ان كے فضائل كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا مسلمان خواتين كو كردار، گفتگو، حجاب، اور بچوں كی تربيت كی ذمہ داری میں حضرت زہراء كی سيرت كا مطالعہ كرنا چاہئے۔
source : http://www.iqna.ir/