سياسی و سماجی گروپ: نائيجيريا میں شيعہ اسلامی تربيتی معلم كا مركز "حيدر" كی مختلف صوبوں میں سرگرمياں ہورہی ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس ادارہ كے مدير شيخ حافظ محمد سعيد ہیں۔ اس مركز میں اس ملك كے مختلف صوبوں میں اسلام كی ترويج كيلئے مبلغ اور معلم كی تربيت كی جاتی ہے۔
یہ انسٹی ٹيوٹ سال 1994 سے 2004 تك اہل بيت كا تبليغی مركز كی حيثت سے سرگرميوں میں مصروف عمل رہا۔
اس رپورٹ كے مطابق اس دورے میں شركت كرنے والے افراد كو ضروری تعليمات كے حصول كے بعد اس ملك كے مختلف علاقوں بالخصوص صوبہ "كانو" كے مختلف علاقوں میں اپنی سرگرميوں میں مصروف رہنے كيلئے بھيج ديا جاتا ہے۔
واضح رہے كہ اس مركز كی مختلف برانچیں جيسے "حيدر" كانو شہر میں، سفينۃ النجاۃ زاريا میں، ابوتراب كسينا شہر میں، اہل بيت نبی(ص) شہر مينا میں موجود ہیں۔
ياد رہے كہ اسلامی تعليمات كے موضوعات ان مراكز میں عوام كيلئے موجود ہیں۔
source : http://www.iqna.ir