بين الاقوامی گروپ : فرانس میں با حجاب خواتين كے خلاف مقابلے كی وجہ سے اس ملك میں مسلمانوں كے خلاف نفرت انگيز جرائم میں اضافہ ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے PRESS TV نيوز چينل كے حوالے سے نقل كيا ہے : انجمن اسلام فوبيا سے مقابلہ كے ركن مروان محمد نے PRESS TV سے گفتگو كرتے ہوئے اعلان كيا مسلمانوں كے خلاف نفرت انگيز جرائم میں اضافہ ہوا ہے كيونكہ ان سالوں میں مسلمان مخالف افراد زيادہ قدرت مند ہوئے ہیں انہوں نے كہا مسلمانوں كے خلاف جرائم میں 92 فيصد میں خواتين ہدف قرار پاتی ہیں ۔
فرانس كےمتعدد بڑے شہروں كے ائرپورٹ حكام سيكورٹی كو بنياد بنا كر مسلمان خواتين سے حجاب ختم كراتےہیں ۔ مروان محمد نے مزيد كہا كہ جب ايك مسلمان خاتون اپنا مذہبی فريضہ انجام دينا چاہتی ہے تو فرانس كی لائيگ حكومت اسے اس طرح كے اعمال انجام دينے سے روكتی ہے اور یہ كام خواتين كی آزادی كے نام پر كرتے ہیں ۔
source : http://www.iqna.ir