یہ مدرسہ ۱۸ جولائی كو (السيدۃ زينب(ع)) محلے میں مصری پارليمنٹ سے ۵۰ میٹر كے فاصلے پر قاہرہ كے مركز میں كھولا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس مدرسے كے پرنسپل علاء الدين محمد ماضی ابو العزايم ہیں اور اس كی افتتاحیہ تقريب میں علوم اہل بيت (ع) انسٹی ٹيوٹ كے ايجوكيشنل بورڈ صدر عاصم فہيم ، المنصورہ يونيورسٹی كے پروفيسر راسم النفيس ، مصر كے جج الدمرداش العقالی اور۲۵ جنوری كے انقلاب میں مذہب تشيع كی ترويج كے الزام میں قيد ہونے والے مركز علوم آل البيت(ع) كے سابق صدر محمد سليمان نے شركت كی ہے ۔
source : http://www.abna.ir