اردو
Thursday 28th of November 2024
0
نفر 0

فلسفہ دعا برای سلامتی امام زمان عج

اس بات میں شک نہیں ہے کہ عظیم عبادتوں میں سے ایک عبادت دعاہے اور اس کے متعدد آثار ہیں اور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی سلامتی کے لئے دعا کرنا بہترین قسم کی دعا ہے ، دعا کی تاثیر کے بارے میں دو زاویوں سے نگاہ کی جاسکتی ہے:

الف: امام کے بارے میں دعا کی تاثیر

ب: دعا کرنے والے کے لئے دعا کی تاثیر

پہلی نگاہ کے مطابق، دعا، امام کی سلامتی میں مؤثر ہے،

کیونکہ آپ انسان ہیں اور اسی دنیا میں زندگی گزار رہے ہیں لہذا آپ کے وجود مبارک سے بیماریوں اور بلاؤں کو دور کرنے کے لئے دعا مؤثر ہوسکتی ہے جس طرح کہ بیماری سے شفا پانے میں اثر رکھ سکتی ہے۔ یہ چیز حیات اور سلامتی پر خدا کے ارادہ کے ساتھ منافات نہیں رکھتی؛کیونکہ خدا کا ارادہ اسباب کے تحت نافذ ہوتا ہے اور زندگی میں خدا کے ارادہ کے واقع ہونے کے لئے بہترین وسیلہ اور سبب دعا ہے۔ البتہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اللہ تعالی کاارادہ آپ کی حفاظت پر ہے لیکن چونکہ امام اپنے مادی بدن کے ساتھ اسی مادی دنیا میں رہتے ہیں، لہذا ان کے بدن کا بیماری سے دچار ہونا ممکن ہے۔ لہذا دعا امام کی حالت کے بہتر ہونے میں مؤثر ثابت ہوسکتی ہے جس طرح کہ بیماری کے ظاہر ہونے سے روک سکتی ہے۔

دوسری نگاہ کے مطابق، دعا کے آثار بہت زیادہ ہیں مثلاً: امام زمانہ علیہ السلام کو یاد کرنے کا بہترین ذریعہ دعا ہے اور اس کے ذریعے ہم ان سے معنوی رابطہ قائم کرسکتے ہیں اور اس تعلق سے ہمارے معنوی کمال کے لئے بہت سے فوائد ہیں۔ ہر امام کے لئے دعا کرنا، ان سے ایک قسم کی اظہار محبت ہے اوریقیناً وہ بھی دعا کرنے والے پر اپنا خاص لطف و کرم کریں گے۔

امام علیہ السلام کے لئے دعا کرنے کا مطلب یہ ہے کہ امام علیہ السلام کے مقدس وجود کو بہت سے دوسرے موجودات پر مقدم قرار دینا ہے اور اس کے ذریعے دلوں میں ان کی محبت میں اضافہ ہوتاہے، کیونکہ محبوب کے ذکر سے، اس کی محبت میں اضافہ ہوتاہے۔ آپ کیونکہ اس کائنات میں فیض الہی کا واسطہ ہیں لہذا ان کی نیت سے صلوات پڑھنا اور صدقہ دینا بھی زیادہ سے زیادہ فیوضات کو کسب کرنے کا ایک قسم کا ذریعہ ہے۔

 

 


source : http://www.shiastudies.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت مبارک هو
فاطمہ، ماں کي خالي جگہ
جعفر صادق باني مکتب عرفان
فلسفہ دعا برای سلامتی امام زمان عج
ولایت کے دفاع میں فاطمہ زہراء کا کردار
معصومین كی نظر میں نامطلوب دوست
امیر المومنین [ع] کا حدیث غدیر سے احتجاج
حضرت امام حسن علیہ السلام اعلی اخلاق کے مالک ...
حضرت علی اور حضرت فاطمہ (س) کی شادی
پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، اسلامی ...

 
user comment