بین الاقوامی: بنگلا دیش میں پناہ لینے والے برما کے مسلمان بچوں کے لئے حفظ قرآن کی تعلیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ برما کے مسلمان بچے معیشتی مشکلات کے باوجود انتہائی ذوق و شوق سے قرآن کریم حفظ کررہے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کے شہر کاکس میں برما کے مسلمان پناہ گزین کیمپ میں برما کے مسلمان بچوں کے لئے حفظ قرآن کی تعلیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برما کے مسلمان اپنے بچوں کی قرآنی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور بے سروسامانی کے عالم میں برما کے مسلمان بچے کئی گھنٹوں تک قرآن کریم حفظ کرتے ہیں۔ جو بچے حفظ قرآن کریم کی تعلیم میں مشغول ہیں۔ ان کی عمریں 6 سے 10 سال ہیں۔
source : http://shabestan.net