بین الاقوامی: فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں جشن میلاد النبی﴿ص﴾ کا انعقاد کیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے روزنامہ القدس کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ میراث الاقصی نامی انسٹی ٹیوٹ نے گذشتہ روز مسجد الاقصی میں جشن میلاد النبی﴿ص﴾ کا انعقاد کیا ہے جس میں دس فلسطینیوں نے شرکت کی۔ جشن کی اس تقریب میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جشن کی اس تقریب میں پیغمبر اسلام﴿ص﴾ کی شان میں قصیدے، نعتیں اور اشعار پڑھے گئے۔ مسجد الاقصی کے پیش نماز نے جشن کی اس تقریب مین سیرت پیغمبر اسلام﴿ص﴾ کے موضوع پر تقریر کی۔
source : http://shabestan.net