ایران کے مراجع تقلید نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے دن یعنی ۱۱ فروری کو عالمی استکبار کے خلاف ایران بھر میں نکالی جانے والی ریلیوں میں بھرپور شرکت کی تاکید کی ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی، آیت اللہ جوادی آملی، آیت اللہ سبحانی، آیت اللہ علوی گرگانی اور آیت اللہ نوری ہمدانی نے الگ الگ بیان جاری کر کے تمام ملت اور اسلامی انقلاب کے پیروکاروں کو انقلاب کی کامیابی کے دن منائے جانے والے قومی جشن اور ملک بھر میں نکالی جانے والی پرجوش ریلیوں میں بھرپور شرکت کی تاکید کی ہے۔
مراجع تقلید نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ ان ریلیوں میں بھرپور شرکت سے دشمن مایوس ہو گا اور یہ ریلیاں اسلامی نظام کے اقتدار کو دشمن کے مقابلے میں ثابت کریں گی اور دشمن کے مقاصد کو ناکام بنائیں گی۔
آیت اللہ جوادی آملی نے خاص طور پر کہا کہ ان ریلیوں میں لوگوں کو باوضو اور قصد قربت کے ساتھ شرکت کرنا چاہیے تاکہ ان کا یہ عمل اسلامی نظام کی بقا اور اس انقلاب کو امام عصر (عج) کے انقلاب سے ملانے میں مددگار ثابت ہو۔
source : abna24