اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

آیسیسکو کے تعاون سے مراکش کی مسجد اعظم کی تعمیرنو

بین الاقوامی: آیسیسکو نے مراکش کے شہر ٹروڈنٹ کی مسجد اعظم کی تعمیر کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے بعض عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آیسیسکو نے اپنے ایک بیانیے میں مراکش کے جنوبی شہرٹروڈنٹ کی مسجد اعظم میں آگ لگنے کے واقعہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوبصورت معماری اورایک غیرمعمولی عبادت گاہ کے لحاظ سے یہ جامع مسجد ایک اہم ترین علمی اور تاریخی شاہکار ہے کہ جس میں مراکش کے مختلف زمانوں کی نورافشانی ہے۔

مراکش کی مسجد اعظم علم وتقوی کی علامت ہے کہ جس نے مختلف اسلامی میدان کے علماء اور فقہائے کرام کی تربیت کی ہے۔

آیسیسکو نے مزید کہا ہے کہ اس مسجد کی عدم موجودگی مراکش کے تمدن کے لیےایک بہت بڑا نقصان شمار ہو گی۔

آیسیسکو نے مربوطہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد ازجلد اس مسجد کی تعمیرنو کا اقدام کریں اوریہ آرگنائزیشن بھی اس مسجد کی تعمیرنو میں تعاون کرے گی۔ بجلی کی مشکلات کی وجہ سے اس مسجد میں آگ لگ گئی تھی۔ یاد رہے کہ مراکش کی مسجد اعظم سعدیین دورحکومت سے پہلے بنائی گئی تھی اور محمد شیخ سعدی ۱۵۵۷ء تک اس کی تعمیرنو کرتے رہے ان کے بعد سلطان مولای رشیدالعلوی نے۱۰۸۲ھ کو اس کی تعمیر نوکر کے اسے وسعت دی تھی اور ان حالیہ سالوں کے دوران دوبارہ اس کی تعمیرنو کی گئی تھی۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...

 
user comment