اردو
Saturday 23rd of November 2024
0
نفر 0

کیا تمباکو نوشی شریعت کی نگاہ میں جائز ہے؟

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی اور مرحوم آیت اللہ العظمیٰ بہجت (رہ) کے یہاں تمباکو نوشی جائز نہیں ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی: اگر تمباکو نوشی اہل علم کے نزدیک بدن کے لیے ضرر رساں ہو تو حرام ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے یہ واضح کیا ہے کہ سگریٹ سے بدن کو پہنچنے والا ضرر ایک ایسی جان لیوا بیماری ہے جس سے نہ صرف سگریٹ پینے والا بلکہ اس کے اطراف میں بیٹھے افراد بھی محفوظ نہیں ہیں۔ لہذا انہوں نے مطلقا طور پر اس سلسلے میں حرمت کا فتویٰ دیا ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے اس بارے میں فرمایا: تمباکو نوشی سے مترتب ہونے والے مضر اثرات کی بنا پر اس کا استعمال جائز نہیں ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائگانی نے بھی اس سلسلے میں فرمایا: اس خطرناک اور ہلاک کرنے والے زہر کے مضر اثرات نہ صرف انسان کے جسم و روح بلکہ پورے معاشرے پر پڑتے ہیں اور اس سے روکنا حکومت کی براہ راست ذمہ داری جبکہ تمام انسانوں کی شرعی ذمہ داری ہے۔
۲۰۳۰ تک دنیا میں تمباکو نوشی کی وجہ سے ۸ کروڑ افراد کی موت کا خدشہ
ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق ۲۰۳۰ تک پوری دنیا میں صرف تمباکوں نوشی کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد ۸  کروڑ ہو جائے گی کہ جس میں ۸۰ فیصد غریب ممالک کی ہو گی۔
ہر سال پوری دنیا میں تمباکوں نوشی کی وجہ سے ۶۰ لاکھ لوگ مرتے ہیں کہ جن میں سے ۶ لاکھ وہ افراد ہوتے ہیں جو خود تمباکو نوشی نہیں کرتے بلکہ دوسروں کے استعمال کی وجہ سے پھیلنے والے دھوئیں کا شکار ہوتے ہیں۔
ایران میں تمباکو نوشی کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد تقریبا ۵۰ سے ۶۰ ہزار کے درمیان ہے۔
۷۰ فیصد سگریٹ نوشی کرنے والوں کے والدین سگریٹ کے عادی ہوتے ہیں
اس رپورٹ کے مطابق تمباکو نوشی کرنے والوں میں سے ۷۰ فیصد وہ لوگ ہیں جن کے والدین اس کام کے عادی تھے۔
صرف گھر میں بزرگوں کا تمباکو استعمال کرنا ہی اس کی وجہ نہیں ہے بلکہ تمباکو نوشی کی دوسری وجوہات بھی پائی جاتی ہیں جیسے گھریلوں مشکلات، اسکول کا گندھا ماحول، دوست و احباب کی صحبت  وغیرہ۔
عصر حاضر میں نہ صرف سن رسیدہ افراد اس بری عادت کا شکار ہیں بلکہ بچے اور عورتیں بھی سگریٹ نوشی سے مزے لیتی ہیں جبکہ یہ انتہائی بری عادت ہے۔
تحقیقات کے مطابق تمباکو کے اندر ۴۰۰۰ طرح کا کیمیاوی اور ۵۰ طرح کا کینسر پیدا کرنے والا مواد پایا جاتا ہے۔


source : http://www.abna.ir/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کیا اسلام سے پہلے لفظ " اللہ" کا استعمال ہوتا ...
افسانه غرانیق کیا هے؟
کیا شب قدر اختیار کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے؟
جناب قمر بنی ہاشم کے لیے بجائے ولادت کے طلوع کا ...
آدم عليہ السلام كونسى جنت ميں تھے
توحید ذات، توحید صفات، توحید افعال اور توحید ...
انسان کو پیش آنے والی پریشانیوں اور مصیبتوں کا ...
گھر کو کیسے جنت بنائیں؟ دوسرا حصہ
علوم قرآن سے کیا مرادہے؟
بلی اگر کپڑوں سے لگ جائے تو کیا ان کپڑوں میں نماز ...

 
user comment