بین الاقوامی: جرمنی کے شہر لنگریچ میں نامعلوم افراد نے ایک مسجد پر حملہ کر کے اس مسجد کا مالی نقصان کیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے بعض عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبرشائع کی ہے کہ جرمنی کے شہر لنگریچ میں نامعلوم شدت پسند افراد نے ایک مسجد پر حملہ کیا ہے۔ مذکورہ علاقے کے مسلمان رہنما نے اس مسجد پر حملے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا اس حملے کے نتیجے میں اس مسجد کو صرف مالی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا ہمیں توقع ہے کہ پولیس اس معاملے کو سنجیدگی سے لے گی۔ انہوں نے مزید کہا اگر حکومت اس مسئلے پر توجہ نہ دے تو معاشرے پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے اور شدت پسند افراد کو مساجد پر حملوں کی جرات پیدا ہو گی اور مسلمانوں کا حکومت پر اعتماد اٹھ جائے گا۔
source : http://shabestan.net