جنیوا میں عالمی طاقتوں اورایران کے آج ہونے والے مذاکرات پرایک بار پھر دنیا بھر کی نظریں لگ گئی ہیں۔ جنیوا کا انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل ایک بار پھر تیار ہے۔
ابنا: روم سے نکلتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ بہت پْرامید تھے۔ کہنے لگے کہ اگر نیک نیتی اورباہمی مفاد کو ذہن میں رکھ کر مذاکرات ہوئے تو کامیاب بھی ضرور ہوں گے ۔ادھر ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے پَر تولتی امریکی کانگریس کو بھی صدر اوباما نے صبر سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنی ہی کانگریس کو خبردار کیا ہے کہ اگر مذاکرات یا سفارتی معاہدے سے پہلے ہی ایران پر مزید پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا تو تہران جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں پوری تیزی دکھائے گا۔
source : abna