اردو
Monday 30th of December 2024
0
نفر 0

ایران کے صوبہ ہمدان میں حجاب وپاکدامنی کے پہلے فیسٹیول کا انعقاد

خبررساں ایجنسی شبستان:ایران کے صوبہ ہمدان کی جامع علمی یونیورسٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ۱۱فروری کو اسٹوڈنٹس سے مخصوص حجاب وپاکدامنی کا پہلا فیسٹیول منعقد ہورہا ہے۔

ایران کے صوبہ ہمدان کی جامع علمی یونیورسٹی کے سربراہ سعید نظری نے شبستان کے نامہ نگارسے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ اس یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس، اساتذہ اورملازمین سےمخصوص حجاب اورپاکدامنی کا پہلا فیسٹیول منعقد ہورہا ہے۔

انہوں نے ۱۱فروری کواس فیسٹیول کے فن پاروں کے ارسال کی آخری تاریخ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ۶مارچ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے ایام کی مناسبت سے اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب منعقد ہورہی ہے۔

انہوں نے اس فیسٹیول کے موضوعات کے بارے کہا ہے کہ اس فیسٹیول میں آرٹ، ادبی اورتحقیقاتی موضوعات پرفن پارےپیش کیے جائیں گے۔

نظری نے مزید کہا ہے کہ آرٹ شعبے میں خطاطی، پینٹنگ اورفوٹوگرافی اورادبی حصہ میں تھیٹراورفلم تحریرکرنے کے موضوعات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحقیقاتی کاموں کا شوق رکھنے والے افراد مقالہ وبلاگ نویسی اورکتاب کی تالیف کےشعبہ میں شرکت کرسکتےہیں۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہے کہ اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد اسٹوڈنٹس کے درمیان اسلامی حجاب کی ثقافت کی ترویج کرنا،حجاب اورپاکدامنی کے بارے قائدانقلاب اسلامی کے فرامین پرتوجہ دینا ، حجاب کے بارے سماجی اورثقافتی نظریات کا جائزہ اورحجاب اورپاکدامنی کے بارے طالبات کی سوچ کوبلند کرنا ہے۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
جدید سال کا آغاز: نیویارک میں شیعہ مسلمانوں کے ...
تہران میں برطانوی سفارتخانہ دوبارہ کھل گیا
صدر ایران کی تہران اسلام آباد سکورٹی معاہدے پر ...
مغربی عراق میں ۳۰۰ کے قریب دھشتگرد ہلاک
اوكرائين میں جديد مسجد كا افتتاح
یمن میں 1000 سے زائد بچے شہید و زخمی
طالبان کا شمالی افغانستان کے مختلف علاقوں پر قبضہ
امت اسلامیہ مں اتحاد کا جذبہ تمام شیعوں اور سنیوں ...
کتاب «جلوه‌های عاشورا» افغانستان میں زیور طباعت ...

 
user comment