اردو
Monday 23rd of December 2024
0
نفر 0

مسجد جمکران کي خاص اہميت!

مسجد جمکران کي خاص اہميت!

قم کے نواح ميں واقع مسجد جمکران خاص اہميت کي حامل ہے-

1- امام زمانہ (عج) سے منقولہ حسن جن مثلہ جمکراني کي روايت کے مطابق، يہ مسجد اس مقام پر تعمير کيا گيا ہے جو قديم الايام سے خداوند متعال کي خاص توجہات کا لائق ٹہرا ہے-

2- مسجد جمکران حضرت حجت (عج) کي براہ راست ہدايت اور حکم پر تعمير ہوئي ہے اور يہي ايک حقيقت اس مقام کے تقدس اور شرافت کے لئے کافي ہے-

3- اس مسجد ميں نماز کے لئے خاص قسم کا ثواب قرار ديا گيا ہے کيونکہ امام زمانہ (عج) نے فرمايا: جو بھي اس مقام پر دو مخصوص نمازيں پڑھے گا وہ اس شخص کي مانند ہے جس نے بيت العتيق ميں نماز بجا لائي ہو"-

4- مسجد جمکران اہل بيت (عليہم السلام) بالخصوص حضرت امام زمانہ (عج) کے شيدائيوں اور مواليوں کے اجتماع کا مقام ہے چنانچہ يہ مۆمنين کے دل موہ ليتي ہے اور بہت سے افراد ايسے بھي ہيں جو ہر ہفتے بدھ کي رات ايران کے مختلف علاقوں سے اس مسجد ميں حاضري ديتے ہيں اور امام زمانہ (عج) کے فيوضات سے بہرہ مند ہوتے ہيں- اعداد و شمار کے مطابق بعض راتوں کو يہاں 10 لاکھ منتظرين کا اجتماع بپا ہوتا ہے-

5- جمکران ايک مقدس مقام ہے جہاں بہت سي مشکلات اور دشواريوں اور ناقابل علاج بيماريوں ميں مبتلا افراد اس مقام پرحاضر ہوتے ہيں اور ان کے مسائل امام زمانہ (عج) کي عنايات خاصہ کي برکت سے حل ہوجاتے ہيں اور بيمار شفاياب ہوتے ہيں-

6- يہ مقام ان مقامات ميں سے ہے جہاں بہت سے محبان و مواليان اہل بيت (ع) کو ديدار امام زمانہ (عج) کا شرف حاصل ہوا ہے-

7- يہ مقام اس قدر مقدس اور محترم ہے جس کي ايک ہزار سالہ تاريخ کے دوران بزرگ علماء پائے پيادہ يا سوار ہوکر اس کي زيارت اور امام زمانہ (عج) سے توسل کي خاطر، دور اور نزديک سے شرف حضور حاصل کرتے رہے ہيں-

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد جمکران کي خاص اہميت!
امام زمانہ علیہ السلام کے فرامین
آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے شیعیان عالم سے ...
معرفت امام کے بغیر موت جاہلیت کی موت/ ایک مناظرہ ...
ظہور کي غير حتمي علامات
امام زمانہ (عج) کی چالیس حديثیں
آخر الزمان کے فتنے
حضرت امام مھدی علیہ السلام کی سوانح حیات
کیا ا مہدی (عج) نے فرمایا ہے کہ:" اگر آپ میرے ...
آسمانی ادیان میں انتظار فرج کا عقیده

 
user comment