علیکم السلاماللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر اس کی گناہوں کی معافی مانگنا اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو اللہ نے معاف کر دیا ہے اس لیے کہ خدا جس پر نظر کرم کرتا ہے اسے اپنی بارگاہ میں طلب کرتا ہے اور توفیق توبہ عنایت کرتا ہے۔ اگر آپ نے معافی مانگ لی ہے توبہ کر لی ہے اور اس توبہ پر ہمیشہ باقی رہیں گی گناہوں کی تکرار پھر نہیں ہو گی تو یقین جان لیجیے کہ آپ کے پچھلے سارے گناہ معاف ہو گئے ہیں۔ خدا کی رحمت اس کے غضب پر حاوی ہے وہ بہت جلدی اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا اور ان سے راضی ہو جاتا ہے۔ التماس دعا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
source : www.abna.ir