علیکم السلاماگر نماز جمعہ تمام شرائط کے ساتھ قائم ہو رہی ہو اور انسان کے پاس اسے ترک کرنے کا کوئی عذر نہ ہو تو ایسی صورت میں نماز جمعہ کو ترک کرنا گناہ ہے اگر چہ نماز جمعہ واجب تخییری ہے اور انسان اس کے بجائے نماز ظہر کو اختیار کر سکتا ہے لیکن اگر شرائط موجود ہیں اور انسان کے پاس اسے چھوڑنے کا کوئی عذر نہیں ہے ایسے میں نماز جمعہ کی اہمیت کے پیش نظر ضروری ہے کہ انسان نماز جمعہ کو اختیار کرے۔سید مرتضی کا فتویٰ ان کے مقلدین کے لیے مجزی ہے یعنی صرف ان کے مقلدین اس پر عمل کر سکتے ہیں باقی لوگ اپنے اپنے مراجع کی طرف رجوع کریں اور یہ دیکھیں کہ ان کے مراجع نماز جمعہ کو واجب جانتے ہیں یا حرام؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
source : www.abna.ir