علیکم السلامشرعی مسائل کے سمجھنے کے لیے صرف قرآن کافی نہیں ہوتا بلکہ روایات کا سہارا بھی لیا جاتا ہے قرآن کی کون سی آیت وجوب پر دلالت کرتی ہے اور کون سی استحباب پر یہ سب روایات سے سمجھ میں آتا ہے۔ ٹھیک ہے سورہ جمعہ میں حکم موجود ہے کہ جمعہ کے دن نماز کے لیے جاو لیکن بعض روایات میں ہے کہ یہ حکم عصر نبی یا امام سے مخصوص ہے اور عصر غیبت میں مکلف کے اختیار پر چھوڑ دیا گیا ہے کہ وہ نماز ظہر اور جمعہ میں سے کس کو اختیار کرتا ہے؟ شرعی مسائل کو استخراج کرنے کے لیے قرآن کے ساتھ ساتھ روایات کی اشد ضرورت ہے اور روایات میں اختلاف پائے جانے کی وجہ سے مجتہدین کے فتاوایٰ میں بھی اختلاف ہو جاتا ہے۔ ہر کوئی اپنی ریسرچ اور تحقیق کی بنا پر فتویٰ دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
source : www.abna.ir