اردو
Wednesday 8th of January 2025
0
نفر 0

اگر خون کا ماتم حرام ہے تو کربلا کے روضوں پر خون کا ماتم ہوتا ہے؟

اگر خون کا ماتم حرام ہے تو کربلا کے روضوں پر خون کا ماتم ہوتا ہے؟

علیکم السلامولی فقیہ کو اسی نے ولی فقیہ بنایا جس نے دیگر مراجع کو مراجع بنایا اور وہ مجلس خبرگان ہے۔ آقائے سیستانی نے خاموشی اختیار نہیں کی بلکہ انہوں نے ایسے اعمال انجام دینے سے قطعی طور پر پرہیز کرنے کو کہا ہے۔ اور اگر خاموشی بھی اختیار کی ہو تو کس نے کہا کہ خاموشی کا مطلب جواز ہے ایسے میں شرعی حکم یہ ہے کہ اگر کسی مسئلے میں مقلد کے مجتہد نے فتویٰ نہ دیا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ دوسرے متجہد کی طرف رجوع کرے جس نے اس مسلئے میں صریحا فتویٰ دیا ہو۔آقائے وحید خراسانی یہ بات کہاں کی ہے اس کا ایڈرس چاہیے اور اگر کہی بھی ہو تو آپ مجھے بتائیے کہ اس وقت پوری دنیا میں شیعت کا تشخص اور پہچان کون ہیں؟ رہبر معظم یا آقائے وحید، رہبر کی بات پوری دنیا میں اثر رکھتی ہے یا آقائے وحید کی؟ کربلا اور شام کے روضوں پر خون کا ماتم ہونا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ وہ جائز ہے۔ خانہ کعبہ کی دیوار پکڑ کر اگر کوئی کسی کی غیبت کرتا ہے یا کسی پر بہتان باندھتا ہے تو کیا یہ عمل چونکہ خانہ کعبہ کے پاس ہوا ہے لہذا جائز ہے؟ کربلا اور شام کے روضوں پر ہم جیسے ہٹ دھرم لوگ ہی جا کر خون کا ماتم کرتے ہیں ورنہ کوئی اگر اس کام کا ثواب ہوتا یہ فعل مستحب ہوتا تو پہلے اس میدان میں علماء کو آگے بڑھنا چاہیے تھا اور زنجیر کا ماتم کرنا چاہیے تھا کیا آج تک آپ نے کسی عالم دین کو عمامہ لگا کر زنجیر کا ماتم کرتے دیکھا ہے؟حلال و حرام کا معیار شریعت ہے، فقہ اسلامی ہے توضیح المسائل ہے۔ ہاں اگر ائمہ کی زندگی میں ان کے سامنے کسی نے یہ عمل انجام دیا ہوتا اور ائمہ نے اسے دیکھ کر خاموشی اختیار کی ہوتی یہ اس عمل کی جوازیت پر دلالت کرتا ہے اس کے علاوہ کسی کا عمل یا کس جگہ پر اس کا انجام پانا قطعا اس کے جائز ہونے کی دلیل نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲مربوطہ لینکسکیا روضہ ہائے ائمہ معصومین(ع) میں حکومت اور تولیت کی اجازت سے ہونے والا خون کا ماتم شرعی جوازیت رکھتا ہے؟ خون کا ماتم کرنا اگر حرام ہے تو کیوں لوگ اس سے پرہیز نہیں کرتے؟زنجیر زنی کے مسلئے میں کیا آغائے سیستانی جواز کے قائل ہیں؟کیا خون کا ماتم کرنا چائز ہے؟


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

گانا گانا اور سننا حرام کیوں ہے؟
تقلید کے بارے میں قرآن مجید کا کیا نظریہ ہے؟ کیا ...
دعا کرتے وقت آسمان کی طرف ہاتھ کیوں بلند کرتے ہیں؟
خداوندعالم کے ارادہ کی حقیقت کیا ہے؟
جاہل کون ہے ؟
کیا کوکب دری کے مصنف عارف تھے؟
کیا غِیبت کی کبھی اجازت تھی؟
حضرت زینب (س) نے کب وفات پائی اور کہاں دفن ہیں؟
خداوندعالم کی طرف سے ہدایت و گمراہی کے کیا معنی ...
قرآن میں علی علیہ السلام کانام تھا یا نہیں؟

 
user comment