اردو
Sunday 25th of August 2024
0
نفر 0

ایک دوسرے کو کافر کہنے سے پرھیز کیا جائے: یمن کے سنی مفتی

ایک دوسرے کو کافر کہنے سے پرھیز کیا جائے: یمن کے سنی مفتی

یمن میں موجود شافعی مسلک کے معروف عالم دین اور مفتی اعظم شیخ سھل ابراہیم نے آج انتہا پسندی اور تکفیری تحریک کے سلسلہ سے قم میں جاری دو روزہ کانفرنس کو خطاب کیا۔
انہوں نے کہا:قرآنی آیات نے مسلمانوں کو دیگر ادیان و مذاہب کے ساتھ امن و سکون سے زندگی گزارنے کی دعوت دی ہے۔لہٰذا مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ آپس میں اتحاد،یکجہتی اور بھائی چارہ کی فضا قائم کریں اور ایک دوسرے کی طرف کفر کی نسبت دینے سے پرھیز کریں۔
انہوں نے بعض اسلامی ممالک کے ذریعہ تکفیری فتنہ کی ہونے والی امداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:ان ممالک کی ثروت خود انہیں کی عوام پر خرچ ہونی چاہئے نہ یہ کہ اپنے ملک کی ثروت سے تکفیریت کے لئے امداد فراھم کریں۔
شیخ سہل نے کہا:اسلامی ممالک میں اختلاف اور تفرقہ پھیلانے والے چینلوں پر پابندی لگنے کی ضرورت ہے ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ عوام کو تکفیریوں کے جرائم سے آگاہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ "علماء اسلام کے نقطۂ نظر سے انتہا پسند اور تکفیری تحریکوں پر عالمی کانفرنس" عنوان کے تحت ایران کے مذہبی شہر قم میں دو روزہ کانفرنس جاری ہے۔ جس میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں علماء اسلام حاضر ہوئے ہیں۔اس کانفرنس کا انعقاد امام کاظم (ع) نامی ایک ثقافتی مرکز اور مدرسہ میں کیا گیا ہے۔آج یہ کانفرنس ممتاز مقالہ نگاروں کی قدردانی اور مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ سبحانی کہ تقریر کے بعد اپنے اختتام کو پہونچے گی۔۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بعثیوں سے متعلق ٹی وی چینل میں مرجعیت کی توہین
مراكش كی جانب سے اسلام ہراسی كا مقابلہ كرنے كا ...
اسلامك يونيورسٹی ملائشياء؛ اسلامی خطی نسخوں كے ...
پاكستان كی ميزبانی میں بين الاقوامی اسلامی ...
جناب خدیجہ(س) کے یوم وفات پر علامہ ناصر عباس جعفری ...
داعش کا سرغنہ البغدادی موصل چھوڑ کر نکل گیا
صیہونی فوجيوں كا مسجد الاقصی كے نمازيوں پر حملہ
برطانوی اسكولوں میں اسلامی تاريخ كے اسباق كو ...
سعودی عرب میں امریکی دھشتگرد کو سترہ سال قید کی ...
علامہ سید ساجد علی نقوی: پروفیسر خادم حسین لغاری ...

 
user comment