اردو
Saturday 24th of August 2024
0
نفر 0

جناب خدیجہ(س) کے یوم وفات پر علامہ ناصر عباس جعفری کا پیغام

اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملکیۃ العرب، محسنہ اسلام، ام المومنین حضر
جناب خدیجہ(س) کے یوم وفات پر علامہ ناصر عباس جعفری کا پیغام

اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملکیۃ العرب، محسنہ اسلام، ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ام المومنین حضرت خدیجہ ؑ کی ساری زندگی دین اسلام کے لیے لاتعداد قربانیوں سے رقم ہے۔آپ کو عرب کی امیر ترین خاتون ہونے کا شرف حاصل تھا اسی وجہ سے ملیکۃ العرب پکارا جاتا۔آپ نے اپنی ساری دولت اسلام کی راہ میں خرچ کی اور زندگی کا ایک عرصہ شعب ابی طالب کی محصور ی میں بسر کیا۔انہوں نے دین حکم رسول اللہ(ص) کی پیروی میں ثابت قدمی اور استقامت کی جو مثال قائم کی وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔حق کی سربلندی کے لیے راستے کی رکاوٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہمیں سیرت ام المومنین ؑ سے ملتا ہے۔ آپ حضور اکرم (ص) کی وہ رفیقہ حیات تھیں جن کی رحلت نے رسو ل اکرم (ص) کو اس قدر غمگین کیا کہ انہوں نے اس سال کو ’’عام الحزن‘‘ یعنی غم کا سال قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ شجر اسلام کی آبیاری نسل خدیجہ سلام اللہ کے خون سے ہوئی ہے۔دین اسلام کی سربلندی کے لیے اہل بیت اطہار علیہم السلام نے جو قربانیاں دیں وہ تاریخ میں نہیں ملتیں


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مراكش كی جانب سے اسلام ہراسی كا مقابلہ كرنے كا ...
اسلامك يونيورسٹی ملائشياء؛ اسلامی خطی نسخوں كے ...
پاكستان كی ميزبانی میں بين الاقوامی اسلامی ...
جناب خدیجہ(س) کے یوم وفات پر علامہ ناصر عباس جعفری ...
داعش کا سرغنہ البغدادی موصل چھوڑ کر نکل گیا
صیہونی فوجيوں كا مسجد الاقصی كے نمازيوں پر حملہ
برطانوی اسكولوں میں اسلامی تاريخ كے اسباق كو ...
سعودی عرب میں امریکی دھشتگرد کو سترہ سال قید کی ...
علامہ سید ساجد علی نقوی: پروفیسر خادم حسین لغاری ...
شام، دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین کی خرید و فروخت

 
user comment