اردو
Monday 23rd of December 2024
0
نفر 0

امام مجتبي کو زہر دينے کا جرم

امام مجتبي کو زہر دينے کا  جرم

عدوة الله! قتلتني قتلک الله و الله لا تصيبن مني خلفا و لقد غرک و سخر منک و الله يخزيک و يخزيه;

اے خدا کي دشمن ! تو نے مجھے مارا ، خدا تجھے نابود کر دے گا - خدا کي قسم ! ميرے بعد تمہارے ليۓ کوئي خوشي نہيں آۓ گي - تمہيں دھوکہ ديا گيا اور بغير کسي منفعت کے انہوں نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے ليۓ تمہيں استعمال کيا - خدا کي قسم ! معاويہ نے تمہيں بدبخت کيا اور اپنے ساتھ تمہيں بھي ذليل و خوار کيا -

امام صادق عليہ السلام نے مزيد فرمايا :

" جب جعدہ نے امام مجتبي عليہ السلام کو زہر ديا تو وہ دو روز سے زيادہ باقي نہ رہے اور اللہ کو پيارے ہو گۓ اور معاويہ جو گھٹيا وعدہ کيا تھا اس نے وفا نہ کي -

مجرم کي صفائي

ابن خلدون اور لامنس جيسے بعض مۆرخين نے چاہا ہے کہ معاويہ کے دامن کو اس ہولناک جرم سے صاف کريں اور کہيں کہ يہ بھي بناوٹي باتيں ہيں - ابن خلدون لکھتا ہے کہ جس کا مفہوم يہ ہے کہ

حسن بن علي عليہ السلام کو اس کي بيوي جعدہ کے ہاتھوں ديۓ جانے والے زہر کے معاملے ميں سفيان کے باپ معاويہ کے ملوث ہونے کي باتيں شيعوں کي طرف سے بنائي گئي ہيں اور معاويہ کا دامن اس معاملے ميں پاک ہے -

اور لامنس اس بارے ميں يوں کہتا ہے کہ

«و کان الغرض من هذا الاتهام و صم الامويين ... و لم يجرا علي هذا القول بهذا الاتهام الشنيع جمهرة سوي المۆلفين من الشيعة.»

حسن بن علي عليہ السلام کو زہر دينے ميں معاويہ کو ملوّث کرنے کا مقصد بني اميہ کي رژيم کو بدنام کرنا تھا اور اس تہمت کو شيعہ مۆلفين کے علاوہ کسي دوسرے نے بيان نہيں کيا ہے -

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کربلا ميں حضرت امام حسين کے ورود سے لے کر نويں ...
امام جواد(ع) کی سیرت امت مصطفیٰ(ص) کے اسوہ حسنہ
مولا علی علیہ السلام
امام مہدی علیہ السلام کی مدت حکومت اورخاتمہ دنیا
چوتھے امام حضرت امام زين العابدين (ع)
امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی چالیس حدیثیں
بیعت عقبہ اولی
حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کی چند احادیث
امام سجاد (ع) اور رمضان کي آخري رات
فرزند رسول امام زین العابدینؑ کے یوم شہادت ...

 
user comment