یوگنڈا میں تکفیریوں کے ہاتھوں ہوئی اہل بیت(ع) انسٹی ٹیوٹ کے موسس شیخ عبد القادر کی شہادت پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے پیغام کا ترجمہ:
بسمہ تعالی
« انا لله و انا الیه راجعون»
ایک بار پھر جرائم پیشہ تکفیریوں نے مکتب اہل بیت(ع) کے ایک عالم دین کے خون میں ہاتھ رنگین کر دئے اور یوگنڈا میں اہل بیت انسٹی ٹیوٹ کے موسس حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبد القادر مویا کو شہید کر دیا۔
موصوف کو اسلام اور مکتب اہلبیت(ع) کی ترویج اور اس ملک کے محروم لوگوں کو خدمت رسانی کے جرم میں شہید کیا گیا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اس دھشتگردانہ اقدام سمیت تکفیریوں کے تمام دھشتگردانہ کاروائیوں کی مذمت کرتی ہے اور اس بات کی معتقد ہے کہ اسلام اور امت مسلمہ کے دشمنوں کے پاس بے گناہ لوگوں اور علماء کے قتل اور مذہبی مقامات اور مساجد کو مسمار کرنے کے علاوہ کوئی منطقی اور برہانی طریقہ کار نہیں ہے۔
خداوند عالم سے دعا گو ہیں کہ اس شہید کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے اور انہیں انبیاء اور اولیاء کے ساتھ محشور کرے اور ان کے پسماندگان کو صبر اور اجر عطا فرمائے۔
وسيعلم الذين ظلموا أي منقلب ينقلبون. صدق الله العلي العظيم.
مجمع جهانی اهل بیت(ع)
۲۷،۱۲،۲۰۱۴
source : www.abna.ir