اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

عراق:داعش نے 80 جوانوں کو اغواء کرلیا

عراق:داعش نے 80 جوانوں کو اغواء کرلیا

کی رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشتگردوں نے عراق کے صوبے صلاح الدین کے مرکز تکریت کے مشرق میں اربیضہ گاؤں پر حملہ کر کے العبید قبیلے کے 80 جوانوں کو اغواء کرلیا ہے۔
صوبے صلاح الدین کے ایک سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواء ہونے والے جوانوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ العبید قبیلے کے افراد نے تین مہینے قبل داعش کے عناصر کو اس گاؤں سے باہر نکال دیا تھا۔
ادھر دہشتگرد داعش کے عناصر نے دو روز قبل کرکوک صوبے کے حویجہ شہر کے قریب داعش کا پرچم نذر آتش کرنے کے جرم میں 170 افراد کو اغواء کر کے اپنے عقوبت خانوں میں منتقل کردیا تھا۔
دوسری جانب دہشتگرد گروہ داعش نے موصل شہر میں اپنے ایک کمانڈر کا علاج کرنے سے انکار کرنے کی بناپر ایک ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ سمیت قتل کردیا۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...

 
user comment