اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

عراق کے وزیر اعظم میں شان رسول (ص) میں کی گئی گستاخی کی مذمت کی

عراق کے وزیر اعظم میں شان رسول (ص) میں کی گئی گستاخی کی مذمت کی

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے چارلی ایبدو میگزین کی جانب سے آنحضرتۖ کی شان اقدس میں گستاخی کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ آزادی بیان کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ دیگر ادیان اور یا قوموں کے عقائد کی، بے حرمتی کی جائے۔حیدر العبادی نے کہا کہ ان کا ملک، دہشتگردی کے خلاف ہے اور وہ، چارلی ایبدو کے دفتر پر ہونے والے حملے کی بھی مذمت کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو دہشتگردی کے ایک ایسے بڑے خطرے کا سامنا ہے کہ جس کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے بھی توہین رسالت سے متعلق اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت، ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے ۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان، سالوں سے جنگ و تشدد سے دوچار ہے جس کی بناء پر وہ اس ضرورت کو بخوبی سمجھتا ہے کہ عالمی سطح پر، پرامن بقائے باہمی کی اشد ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اخبار الشروق نے لکھا ہے کہ مغربی اخبارات و جرائد کی جانب سے، جب سے توہین آمیز خاکے شایع کئے گئے ہیں، ایسے عیسائیوں اور یہودیوں کی تعداد بڑھتی گئی ہے کہ جنھوں نے اپنا مذہب تبدیل کرکے دین اسلام قبول کیا ہے۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...

 
user comment