مھرنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملک گير ہڑتال کے باعث بنگلادیش کے ادارے اور بازار آج پیر کو بھی بند ہیں- بنگلادیش کی اپوزيشن لیڈر خالدہ ضياء کی کال پر بہترگھنٹے کی ملک گیر ہڑتال پورے ملک میں جاری ہے- بنگلادیش نیشنل پارٹی جس نے ایک سال قبل ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے سے اجتناب کیا تھا، وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ازسرنو انتخابات کرانے کامطالبہ کیاہے- حکومت مخالفین نے سڑکوں، اور ریلوے لائنوں کو بند کردیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے تک اپنااحتجاج جاری رکھیں گے- سنيچرکے دن ڈھاکا جانے والی ایک بس اور گورنادی شہرمیں ایک ٹرک پر پیٹرول بم کے حملے میں نو افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے ہيں جبکہ ڈھاکہ سے ہندوستان کے شہر کولکتہ جانے والی ایک ٹرین پر بھی بموں سے حملہ کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئي ہیں-
source : www.abna.ir