کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک سرچ آپریشن کے دوران سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے اہم کمانڈر عثمان عرف سیف اللہ کو دو ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گيا ہے۔کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے سریاب میں گاہی خان چوک کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق اس علاقے میں ایک کالعدم شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک مکان میں موجود گی کی اطلاع تھی۔
محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ اس آپریشن میں عثمان عرف سیف اللہ ہلاک ہوا ہے۔ عثمان پر کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں فرقہ وارانہ قتل اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات درج تھے۔
عثمان کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ 2008 میں کوئٹہ میں اے ٹی ایف جیل سے فرار ہوگیا تھا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے ان کے سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران مکان میں موجود مسلح افراد اور فورسز کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں طالبان کے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو کوگرفتار کرلیا گیا ہے
source : www.abna.ir