اردو
Saturday 24th of August 2024
0
نفر 0

دہشت گرد تنظیم داعش پاکستان کیلئے سنگین خطرہ

دہشت گرد تنظیم داعش پاکستان کیلئے سنگین خطرہ

پاکستانی ميڈیا رپورٹوں کے مطابق اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں تاہم دہشت گرد تنظیم پاکستان کیلئے ایک سنگین خطرہ شمار ہوتی ہے- انہوں نے کہا کہ ہم داعش کی سرگرمیوں سے غافل نہیں،ہیں- انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ٹوٹنے والے دہشت گرد گروپ داعش سے رشتہ جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں-اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں لگنے والی آگ کو پاکستان نہیں آنے دیں گے- ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مسالک میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا - سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے داعش کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پاکستان میں داعش کے خطرات موجود ہیں تاہم ہم غافل نہیں ، داعش کے ساتھ کسی قسم کارابطہ قابل قبول نہیں فنڈنگ کی انکوائری اورداعش سے وابستہ مدارس کی چھان بین کی جاری ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں گروہوں کے حامی لال مسجد کے پیش امام مولانا عبدالعزیز کیخلا ف کارروائی کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھجوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کو علی اعلان اپنا خلیفہ تسلیم کئے جانے پر مولانا عبدال غزیز کے خلاف اقدام کرنے کا مطالبہ کیا- اعزاز چوہدری نے کہا کہ خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی وجہ سے دنیا میں گڑ بڑ پیدا ہوئی ہے، مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی وجہ سے امن قائم نہیں ہوسکا ہے، اسرائیلی خود ساختہ ریاست مختلف ممالک میں خلیج کو مزید گہرا کرنے کے گھناؤنے جرم میں ملوث ہے


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مراكش كی جانب سے اسلام ہراسی كا مقابلہ كرنے كا ...
اسلامك يونيورسٹی ملائشياء؛ اسلامی خطی نسخوں كے ...
پاكستان كی ميزبانی میں بين الاقوامی اسلامی ...
جناب خدیجہ(س) کے یوم وفات پر علامہ ناصر عباس جعفری ...
داعش کا سرغنہ البغدادی موصل چھوڑ کر نکل گیا
صیہونی فوجيوں كا مسجد الاقصی كے نمازيوں پر حملہ
برطانوی اسكولوں میں اسلامی تاريخ كے اسباق كو ...
سعودی عرب میں امریکی دھشتگرد کو سترہ سال قید کی ...
علامہ سید ساجد علی نقوی: پروفیسر خادم حسین لغاری ...
شام، دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین کی خرید و فروخت

 
user comment