اردو
Saturday 24th of August 2024
0
نفر 0

شام، دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین کی خرید و فروخت

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد، شام میں خواتین کی خرید و فروخت کر رہے ہیں- اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی نمائندہ زینب بانغورا نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ شام میں دہشتگرد گروہ، خواتین کو کنیزوں کی طرح خرید و فروخت اور انھیں جہادی دلہنوں کے طور پر جبری شادیوں پر مجبور کرتے ہیں- العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق زینب بانغورا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ
شام، دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین کی خرید و فروخت


اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد، شام میں خواتین کی خرید و فروخت کر رہے ہیں-


اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی نمائندہ زینب بانغورا نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ شام میں دہشتگرد گروہ، خواتین کو کنیزوں کی طرح خرید و فروخت اور انھیں جہادی دلہنوں کے طور پر جبری شادیوں پر مجبور کرتے ہیں- العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق زینب بانغورا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انھوں نے گذشتہ مہینے کی سولہ سے انتیس تاریخ تک اپنے دورہ شام کے موقع پر بعض شامی خواتین سے گفتگو کی ہے- انھوں نے کہا کہ دہشتگرد حتی کم سن و سال بچیوں کو جبری طور جہادی دلہنوں کے طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں اور ان کے گھر والے دہشتگردوں کے  خوف سے اپنی بچیوں کی کوئی مدد نہیں کر پاتے- زینب بانغورا نے کہا کہ عراق میں ایزدی خواتین کی مانند شام و عراق کی خواتین بھی دہشتگرد گروہوں کی منصوبہ بند دہشتگردانہ ٹیککٹیک کا شکار ہیں- اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی نمائندہ زینب بانغورا نے اپریل میں اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ شام اور عراق میں داعش و النصرہ محاذ اور نائجیریا میں بوکوحرام جیسے دہشتگرد گروہ عوام میں خوف و وحشت پھیلانے کے لئے جنسی تشدد کو ایک ٹیکٹیک کے طور پر استعمال کرتے ہیں- واضح رہے کہ سعودی مفتیوں کے گمراہ کن فتوے اور مغربی ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کی ہماہنگی سے تکفیری عناصر کے اندر جہاد النکاح کو رواج دیا گیا ہے- جہاد النکاح کے شرمناک اور خود ساختہ فتوے کے تحت کسی ضابطے کے بغیر نام نہاد جہادی کسی بھی خاتون حتی شادی شدہ اور اپنی محرم خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قا‌‌ئم کرسکتا ہے-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مراكش كی جانب سے اسلام ہراسی كا مقابلہ كرنے كا ...
اسلامك يونيورسٹی ملائشياء؛ اسلامی خطی نسخوں كے ...
پاكستان كی ميزبانی میں بين الاقوامی اسلامی ...
جناب خدیجہ(س) کے یوم وفات پر علامہ ناصر عباس جعفری ...
داعش کا سرغنہ البغدادی موصل چھوڑ کر نکل گیا
صیہونی فوجيوں كا مسجد الاقصی كے نمازيوں پر حملہ
برطانوی اسكولوں میں اسلامی تاريخ كے اسباق كو ...
سعودی عرب میں امریکی دھشتگرد کو سترہ سال قید کی ...
علامہ سید ساجد علی نقوی: پروفیسر خادم حسین لغاری ...
شام، دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین کی خرید و فروخت

 
user comment