اردو
Sunday 23rd of June 2024
0
نفر 0

عالم اسلام کو آل سعود کی مجرمانہ کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کرنا چاہیے

۔ تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔
عالم اسلام کو آل سعود کی مجرمانہ کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کرنا چاہیے

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہاکہ اھل بیت عصمت و طہارت اور بزرگان دین کی پیروی سے مسلمانوں کو عزت اور سربلندی حاصل ہوگی-

انہوں نے کہا کہ ایران فکر و منطق کی اساس پر اپنے ایٹمی حقوق کا دفاع کررہا ہے-

آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے کہا کہ ایران نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ کبھی بھی ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے درپئے نہیں تھا-

خطیب جمعہ تہران نے مغربی حکام کے ان بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران پراعتماد نہیں جاسکتا کہا کہ مغربی حکام ایسے حالات میں ایران کی نیک نیتی اور سچائی پر سوالیہ نشان لگارہے ہیں کہ وہ خود جھوٹ بول کر دوسرے خود مختار ملکوں میں مداخلت کرتے ہیں جس سے امن عالم خطرے میں پڑجاتا ہے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے آل سعود کے ہاتھوں یمن کے عوام کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے عوام اور دیگر مسلمان قوموں کو آل سعود کی مجرمانہ کاروائیوں پر خاموش نہیں بیٹھنا چاہیے اور اس کے غیر انسانی اقدامات پر اعتراض کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا اگر قومیں آل سعود کے غیر انسانی اقدامات پر اعتراض نہیں کریں گی تو اسکے اقدامات میں شریک سمجھی جائیں گی-

خطیب جمعہ تہران نے امریکی کانگریس میں عراق کے ب‌عض گروہوں کو براہ راست مسلح کرنے کے بل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ امریکی کانگریس عراق کے ٹکڑے کرنے کی شازش کررہی ہے اور اس ملک کو شیعہ، سنی اور کردوں کے درمیاں بانٹنا چاہتی ہے-

انہوں نے کہا کہ عراقی عوام متحد ہیں اور ان سازشوں کے خلاف ڈٹے رہیں گے۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آل سعود کے گماشتوں کا العوامیہ کی شیعہ بستی پر ...
بوسنیا کی مسجد میں غیرمسلم سیاحوں کیلئے پوسٹر ...
اسلامی ہنر مسلمانوں كو قرآن كے قريب كرتا ہے: رئيس ...
امريكی رياست جارجيا كے اسلامی مركز كا عيد فطر كے ...
سعودی حکومت کی جانب سے یمن میں کلسٹر اور فاسفورس ...
لندن میں نویں عالمی اسلامی اقتصاد فورم كا انعقاد
فلسطین؛ مغربی کنارے میں حزب اللہ لبنان اور ...
افریقی ممالک میں جرائم میں کمی کا سب سے بڑا سبب ...
معروف مصری عالم دین:ہم پوری قدرت کے ساتھ تکفیریوں ...
کشمیر میں ریلیاں نکالنے اور پاکستانی جھنڈے ...

 
user comment