کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کونسل میں امریکی نمائندے کیٹ ہارپر نے کہا کہ امریکہ نے کبھی بھی ایسا دعوی نہیں کیا جو عیب و نقص سے پاک ہو۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق کیٹ ہارپر نے اس اجلاس میں کہا کہ ہر قوم کی اپ
کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کونسل میں امریکی نمائندے کیٹ ہارپر نے کہا کہ امریکہ نے کبھی بھی ایسا دعوی نہیں کیا جو عیب و نقص سے پاک ہو۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق کیٹ ہارپر نے اس اجلاس میں کہا کہ ہر قوم کی اپنی مشکلات ہوتی ہیں تاہم وہ انسانی حقوق کونسل جیسے اداروں میں شرکت کرکے اپنی پوزیشن کو بہتر بناسکتی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پیر کے روز جنیوا اجلاس میں، امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نکتہ چینی کی ہے۔ اس اجلاس میں امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اراکین نے اس اجلاس میں امریکہ میں سیاہ فام اوردیگر اقلیتوں کےخلاف پولیس کے تشدد کی مذمت کی۔ انسانی حقوق کونسل کے ممبر ممالک نےاسی طرح گوانتانامو جیل فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
source : abna