کی رپورٹ کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے علماء اہلسنت کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی کو موت کی سزا سنا دی ہے جبکہ یوسف قرضاوی نے عدالت کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے کم اہمیت قراردیا ہے۔
کی رپورٹ کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے علماء اہلسنت کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی کو موت کی سزا سنا دی ہے جبکہ یوسف قرضاوی نے عدالت کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے کم اہمیت قراردیا ہے۔
قرضاوی نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا حکم باطل اور ناقابل نفاذ ہے ۔ واضح رہے کہ مصری عدالت نے کل مصر کے سابق صدر محمد مرسی اور علماء اہلسنت کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی سمیت اخوان المسلمین مصر کے کئی رہنماؤں کو موت کی سزا سنائي ہے۔ ادھر سعودی عرب نے مصری عدالت کے فیصلے کی حمایت جبکہ قطر اور ترکی نے اس فیصلے کی مخآلفت کی ہے۔ سعودی عرب مصر کی فوجی حکومت کی حمایت کررہا ہے جبکہ ترکی اور قطر سابق صدر محمد مرسی کے حامی ہیں۔
source : abna