اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی شہر قطیف میں بھاری مقدار میں لوگوں نے مظاہرہ کر کے جمعہ کے روز ہوئے مسجد امام علی (ع) میں دھشتگردانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔
گزشتہ روز ہوئے ان مظاہروں میں سینکڑوں افراد نے شرکت کر کے لبیک یا حسین (ع) اور الموت لآل سعود کے نعرے لگائے اور سعودی حکام کے جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے ان تکفیری ملاوں کے فوٹوں اور پتلے اٹھا رکھے تھے جو سعودی عرب، عراق اور شام میں دھشتگردوں کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے خلاف نعرے لگا کر دھشتگردوں کی نسبت ان کی حمایت کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین نے سعودی علما اور حکام کی طرف سے شیعوں پر مظالم روا رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے حقوق کی بازیابی کا مطالبہ کیا جبکہ بعض مظاہرین نے داعش کے پتلے بنا کر اس دھشتگرد ٹولے کی نسبت اپنی نفرت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے شیعہ اکثرتی علاقے قطیف میں واقع مسجد امام علی (ع) میں نماز جمعہ کے دوران ہوئے خود کش حملے میں ۲۱ نمازی شہید جبکہ ۸۸ زخمی ہو گئے تھے۔ اس دھشتگردانہ واقعہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔
سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی شہر قطیف میں بھاری مقدار میں لوگوں نے مظاہرہ کر کے جمعہ کے روز ہوئے مسجد امام علی (ع) میں دھشتگردانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔
سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی شہر قطیف میں بھاری مقدار میں لوگوں نے مظاہرہ کر کے جمعہ کے روز ہوئے مسجد امام علی (ع) میں دھشتگردانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔
source : abna